ٹاپ سٹوریز
6 ماہ میں پی آئی اے کا خسارہ 60 ارب 71 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا
سال 23 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے۔
پی آئی اے کی سال 2023 کے پہلے چھ ماہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں قومی ائیرلائن کے نقصانات کا حجم بڑھ گیا اورنقصانات 60ارب 71کروڑ روپے سے تجاوزکرگئے،سال 2022کے پہلے چھ ماہ میں نقصانات 41.31ارب روپے تھے۔
سال 2023 کے ابتدائی ماہ میں روپے کی قدر میں کمی سے 27.45ارب روپے کا نقصان ہوا،اسی نقصان کا حجم گذشتہ برس(سن 2022)میں 13.85 ارب روپے تھا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023میں اب تک فیول اورآئل کی مد میں 48.34 ارب روپے خرچ ہوئے،ایندھن اورآئل کا یہی خرچ گذشتہ سال 30.78ارب روپے کے لگ بھگ تھا۔
رواں سال کے چھ ماہ میں فنانس کی لاگت 36.82ارب روپے رہی،جوکہ پچھلے سال 21.11ارب روپے تھی،سال 2023کے پہلے چھ ماہ میں مجموعی ریونیوکے ذریعے 120ارب 27کروڑ روپے جمع ہوئے۔
گزشتہ سال کےمقابلے ہاف ائیرکی بنیاد پر 11.25 ارب روپے کے اضافی ریونیو حاصل ہوئے،آپریشنل کاسٹ میں فیول اورآئل کی قیمت بڑھنے سے 41 فیصد اخراجات میں اضافہ ہواجبکہ شرح سود بڑھنے کی وجہ سے قومی ائیرلائن انتظامیہ کو 20فیصد اضافی ادائیگی کرنا پڑی ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی