صحت
پنجاب کے 11 ڈرگ انسپکٹرز کو بلاجواز معطل کرنے پر فارماسسٹس ایسوسی ایشن نے احتجاج کی دھمکی دے دی
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/09/ppa-meeting-1.jpg)
پریزیڈنٹ پاکِستان فارماسِسٹس ایسوسی ایشن پنجاب، پروفیسر ڈاکٹر فرقان ہاشمی کی زیر صدارت لاہور میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں پاکِستان فارماسِسٹس ایسوسی ایشن پنجاب کابینہ کے تمام عہدیداران بشمول جنرل سیکرٹری ڈاکٹرآصف فاروق اعوان، ڈاکٹر عمیر اِکرام ڈار، عبدالمجید بھٹی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شبیر احمد، پروفیسر ڈاکٹر مہتاب ، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر سلیم منصور، ڈاکٹر فاروق احمد، ڈاکٹر جہانزیب وٹوُ ، ڈاکٹر موسیٰ منظور، ڈاکٹر علی زوہیب، ڈاکٹر عاصمہ حنیف، ڈاکٹر رابیل کنول اور ڈاکٹر نِدا ارشد نے شِرکت کی۔
اجلاس میں پنجاب کے ڈرگ انسپکٹرز کی حالیہ معطلی کو زیرِ بحث لایا گیا اور اِس امر پر شدید غم وغصے کا اِظہار کُیا گیا کہ تحقیق کے بغیر ڈرگ اِنسپکٹرز کیخلاف نا اِنصافی پر مبنی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے 11 ڈرگ اِنسپکٹرز کو اِن کی خِدمات سے معطل کرنے کا حکومتی عمل سراسر ظُلم، زیادتی اور حقائق کے برعکس ہے۔
پاکِستان فارماسِسٹس ایسوسی ایشن (پی پی اے) نے اِس اقدام کی پُر زور مُذمت کی اور فی الفور معطل شُدہ ڈرگ اِنسپکٹرز کی بحالی کا مطالبہ کیا۔۔
عہدیداروں نے کہا کہ اَن رجِسٹرڈ ادویات چوری اور سینہ زوری کیساتھ مریضوں کو لگائی جاتی ہیں اعلیٰ حکام کو مطمئن کرنے کیلئے اصل مجرموں اور ذِمہ داروں کو بچاتے ہوئے انویسٹی گیشن کے بغیر ہی پنجاب کے ڈرگ اِنسپکٹرز کو فوری مُعطل کر دیا گیا۔
عہدیداروں نے مزید کہا کہ فارماسِسٹس کیخلاف یہ ایک سوچی سمجھی سازِش ہے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت 25 ستمبر ورلڈ رفارماسِسٹس ڈے کے موقع پر ڈرگ اِنسپکٹرز کو معطل کِیا گیا۔
پاکِستان فارماسِسٹس ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معطلی کے ان احکامات کو واپس لِیا جائے اور مکمل تحقیقات کر کے اصل ذِمہ داروں کو سامنے لایا جائے۔
پاکِستان فارماسِسٹس ایسوسی ایشن (پی پی اے) نے بِلا تحقیق اور بِلا جواز کی جانیوالی اِس کارروائی کے خلاف پورے پنجاب میں احتجاج کا الٹی میٹم بھی دیا اور کہا کہ اگر یہ اقدام فی الفور واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورے مُلک میں وسیع کر دیا جائیگا۔
-
کھیل10 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
کھیل8 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین5 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
پاکستان3 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
لائف سٹائل12 مہینے ago
ثومیہ خان کا نیا گیت ’ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘ کبڈی ٹیم کپتان شفیق چشتی اور دیدار کی ماڈلنگ
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
ابن خلدون، عمرانیات سمیت کئی علوم کا بانی، اصلی ’فادر آف اکنامکس‘