کھیل
ایشین گیمز، نیپال کی ٹیم نے انٹرنیشنل ٹی 20 میں ریکارڈ بک نئے سرے سے لکھ دی
نیپال نے منگولیا کے خلاف ایشین گیمز کے میچ میں ریکارڈ بک نئے سرے سے لکھ ڈالی۔ یوراج سنگھ کاریکارڈ ٹوٹا، سب سے زیادہ چوکوں چھکوں کے ریکارڈ بھی نئے سرے سے لکھ دیئے۔
نیپال تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 سے زیادہ رنز بنائے، نیپال نے ہانگزو میں اپنے 20 اوورز میں 314-3 کا سکور کیا، 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف افغانستان کے 278-3 کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے کشال مالا نے 34 گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تیز ترین سنچری بنائی۔
مالا نے جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کا 2017 میں بنگلہ دیش کے خلاف 35 گیندوں میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ مالا نے 50 گیندوں پر 137 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 12 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔
نیپال کے بلے بازوں نے ژیجیانگ یونیورسٹی فار ٹیکنالوجی پنگفینگ کرکٹ فیلڈ میں چھکوں چوکوں کی برسات کی،کپتان روہت پاوڈل نے 27 گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔
لیکن یہ دپیندر سنگھ ایری نے منگولیا کے بالرز کو دھو کر رکھ دیا، 10 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز میں ناقابل یقین آٹھ چھکے لگائے۔
انہوں نے نو گیندوں پر نصف سنچری سکور کی جو ایک اور عالمی ریکارڈ ہے، جس نے انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کے یوراج سنگھ کا 2007 کا ریکارڈ توڑ دیا، یوراج سنگھ نے 12 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔
نیپال کی اننگز میں 26 چھکے بھی ایک ریکارڈ تھا، نیپال نے افغانستان کا ریکارڈ توڑا، افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف 22 چھکے مارے تھے۔
منگولیا کی ٹیم صرف 41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیپال کا 273 رنز کے مارجن سے جیتنا کسی ٹی 20 انٹرنیشنل میں رنز کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا مارجن ہے۔
اس طرح نیپال نے جمہوریہ چیک کا ریکارڈ توڑا جس نے 2019 میں ترکی ٹیم کو 257 رنز سے شکست دی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی