ٹاپ سٹوریز
دوران عدت نکاح جرم نہیں، نکاح کیس میں عمران خان کے وکیل کے دلائل
اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں چئیر مین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ، سابق وزیر اعظم کے وکیل شیر افضل مروت کہتے ہیں کہ عدت کے دوران نکاح کرنا جرم نہیں، جس نے الزام لگایا ،ثابت بھی اسے ہی کرنا ہے کہ دوران عدت نکاح ہوا۔
وکیل شیر افضل مروت چئیر مین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوٹر آج بھی عدالت نہیں آئے۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو آخری موقع دیا تھا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کے سامنے یہ بھی نکتہ اٹھایا کہ جب تک چئیرمین پی ٹی آئی گرفتار نہیں تھے تو وڈیو لنک پر حاضری کی سہولت بھی نہیں تھی اورجب وہ گرفتار ہوئے تو وڈیو لنک پر حاضری کی سہولت بھی آگئی۔
سول جج قدرت اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جب تک اس کیس میں چارج فریم نہ ہو تو ملزم کو کیوں عدالت بلایا جائے ، شیر افضل مروت نے دلائل میں کہا کہ عدالت اس چیز کو بھی دیکھے کہ کیا یہ عوامی مفاد کا کیس ہے؟ انہوں نے کیس کو پراکسی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔
عدالت نے سوال اٹھایا کہ عورت کو طلاق ہوئی ہو اور عدت میں شخص فوت ہو جائے تو کیا عورت وراثت میں حصہ مانگ سکتی ہے؟ جس پر شیر افضل مروت نے موقف دیا کہ اگر عدت کے دوران خاتون نے شادی نہ کی ہو تو وراثت میں حصہ مانگ سکتی ہے۔
عدالت کے اس استفسار پر کہ طلاق کب مؤثرہوتی ہے یہ پوائنٹ واضح کر دیں، وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ طلاق کا معاملہ عدالت کے سامنے نہیں، شاہد اورکزئی کی جانب سے بھی عدت میں نکاح کے حوالے سے درخواست فیڈرل شریعت کورٹ میں دائر کی گئی تھی، فیڈرل شریعت کورٹ بھی اس درخواست کو خارج کر چکی ہے، عدت کی میعاد کے الزام کو قانون تسلیم نہیں کرتا ہے۔
شیر افضل مروت نے عدالت کے اس سوال پر کہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ عدت میں نکاح ہوا ، کہا کہ جس نے الزام لگایا اس نے ثابت کرنا ہے کہ عدت میں نکاح ہوا، عدت میں نکاح ثابت ہو بھی جائے تو سزا نہیں ہوسکتی ، طلاق کا تعین کرنا فیملی کورٹ کا کام ہے ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی