دنیا
انقرہ میں دھماکے کے 2 دن بعد کالعدم گروپ سے تعلق کے شبہ میں 145 افراد گرفتار
سرکاری میڈیا نے منگل کو انقرہ میں ہونے والے ایک بم حملے کے دو دن بعد رپورٹ کیا ہے کہ ترک پولیس نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے تعلق کے شبہ میں رات بھر ملک بھر میں تقریباً 145 افراد کو حراست میں لیا۔
اتوار کے روز، دو حملہ آوروں نے انقرہ میں سرکاری عمارتوں کے قریب ایک بم دھماکہ کیا، جس میں وہ دونوں ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی عسکریت پسند گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ترکی نے اس کے بعد شمالی عراق میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے اور پی کے کے کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد رات بھر چھاپوں کے دوران استنبول میں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کی تازہ ترین کارروائیوں کا مرکز ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سانلیورفا میں تھا۔
ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ کرد عسکریت پسند گروپ کے “انٹیلی جنس یونٹس” کے خلاف ملک بھر میں چار سو چھیاسٹھ آپریشن کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 صوبوں میں 55 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی