Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مسلم دنیا اسرائیل کو تیل کی فروخت پر پابندی لگائے، ایرانی وزیر خارجہ

Published

on

ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی کے ایک اسپتال میں ہونے والے دھماکے کے بعد مسلم ممالک سے اپنے اسرائیلی سفیروں کو ملک بدر کرنے اور اسرائیل پر تیل کی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ۔کے ریمارکس میں پہلی بار تیل کی پابندی پر بات کی گئی ہے۔

او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے کہا کہ  “ہم توقع کرتے ہیں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے اسلامی ممالک فوری طور پر اپنے تعلقات منقطع کر لیں گے اور اسرائیلی سفیر کو اپنے ملک سے نکال دیں گے۔” “دوسرے، اسرائیل کو تیل کی برآمد اور کسی بھی اسلامی ریاست اور اسرائیل کے درمیان موجود کسی بھی منصوبے کو فوری طور پر روک دیا جائے۔”

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر  وزیر خارجہ کا بیان نشر کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین