Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

آرٹس کونسل کراچی اور جاپان قونصل خانے کے اشتراک سے “جاپانی فلم فیسٹیول”کا انعقاد

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور جاپان قونصل خانے کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ “جاپانی فلم فیسٹیول”کا انعقادآڈیٹوریم II میں کیا گیا ۔جاپانی فلم فیسٹیول میں معروف دانشور و ادیب انور مقصودنے خصوصی شرکت کی۔

جبکہ فلم فیسٹیول میں قونصل جنرل جاپانODAGIRI TOSHIO،قونصل جنرل ترکیہCEMAL SANGU ،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

قونصل جنرل جاپان ODAGIRI TOSHIOنے جاپانی فلم فیسٹیول کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انور مقصود اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے مشکور ہیں مجھے فیسٹیول کا اعلان کرتے ہوئے بے حدخوشی ہو رہی ہے بہت سارے پاکستانی جاپانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں دونوں ملکوں کے لیے ایسے فیسٹیول بہت ضروری ہیں فیسٹیول کے ذریعے ایک دوسرے کی ثقافت اور زبان سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

معروف دانشورو ادیب انور مقصودنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری صبح ہوسٹن کی فلائٹ ہے۔ میںصرف جاپان کی وجہ سے آیا ہوں۔ جاپانی فلم فیسٹیول ایک خواب کی طرح ہیں ایسے حالات میں فیسٹیول تازہ ہوا کا جھونکا ہے ۔جاپان کے ہدایت کاروں کا میں پرستار ہوں ،جاپان کی تمام فلمیں میرے پاس موجود ہیں ۔جاپان کی فلموں کو آسکر ایوارڈ مل رہے ہیں ۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے ثقافتی تعلقات بہت پرانے ہیں۔آرٹس کونسل کے ساتھ جاپان کے تعلقات کا سہرا فاطمہ ثریا بجیا کو جاتا ہے۔امید ہے کہ پاکستان اور جاپان کی دوستی مزید مستحکم ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ثقافتی پروگرامز سے دونوں ملکوں کے لوگ قریب آتے ہیں۔جاپان ہمارا تجارتی برادر ملک بھی ہے۔ایسی سرگرمیاں شہر کی رونق میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں امن کے پیغام کو فروغ دیتی ہیں۔جاپان قونصل خانے کا شکریہ کہ وہ ہمیشہ اپنی تقریبات کے لیے آرٹس کونسل کا انتخاب کرتے ہیں۔فیسٹیول کے پہلے روز جاپانی فلم “Dad’s Lunch Box”دکھائی گئی ۔جسے شائقین نے بے حدپسند کیا ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین