Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شیخ رشید ایک رات زیر علاج رہنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

Published

on

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

شیخ رشید کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ کو منگل کی دوپہر ڈاکٹروں نے دوسری مرتبہ طبی معائنہ کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر جانے کی اجازت دی۔

شیخ رشید احمد کو مشین پر لی گئی دل کی ریڈنگز،مختلف ٹیسٹ رپورٹس کے حتمی نتائج پر سینئر ڈاکٹرز کے مشورہ کے بعد آگاہ کرنے کا کہا گیا۔

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ گھر روانہ ہو گئے،اسپتال ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ کوڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ،تجویز دوائیں باقاعدہ سے استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو گزشتہ شب سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا جہاں ابتدائی طبی معائنہ کے بعد انھیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا تھا،اس دوران ای سی جی سمیت انکے مختلف ٹیسٹ لئے گئےجبکہ مشین کے ذریعے دل کی مختلف ریڈنگز بھی ریکارڈ کی گئی تھیں،جنکا معائنہ کرنے کے بعد سینئر ڈاکٹرانکے علاج کے حوالے سے حتمی رائے قائم کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین