Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں ، آرمی چیف

Published

on

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے  جی ایچ کیومیں فلسطینی سفیراحمدجوادربیع کی  ملاقات ہو ئی،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

آرمی چیف  نے جنگ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے بے لگام تشدد اور جان بوجھ کر، اندھا دھند قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ شہری آبادی، اسکولوں، یونیورسٹیوں، امدادی کارکنوں، اسپتالوں پر مسلسل حملے اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کے خلاف صریح جرائم ہیں،

آرمی چیف  نےجنگ کے فوری خاتمے، غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے، شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہونے والی آزاد، قابل عمل اور ملحقہ ریاست فلسطین کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین