Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

پیچیدہ انسانی نفسیات کے گرد گھومتی عاطف علی کی دستاویزی فلم ڈی کوڈ

Published

on

ڈرامہ،فلم ڈائریکٹرعاطف علی کی دستاویزی فلم ڈی کوڈ کی کہانی میں انسانی نفسیات کے انتہائی پیچیدہ مسئلے کوموضوع بنایاگیاہے۔

معروف کہانی نویس عاطف علی جنھوں نے ڈرامہ ڈائریکشن کے ذریعے بھی پہچان کروائی،اورپھرایک قدم اورآگے کے سفرمیں تین فلموں کی ہدایات بھی دی،جس کو باکس آفس پرپسندیدگی کی نظرسے دیکھا گیا،تاہم سینما گھروں کی کمی اورفلم انڈسٹری کی زبوں حالی کےبعد فلم میکنگ سے وابستہ افراد نے بڑی حد تک اس شعبے میں مذید مہم جوئی کے بجائے شوبزکے متبادل کی جانب پیش قدمی کی۔

اسی تسلسل میں عاطف علی نے دستاویزی فلموں کے شعبے کوجوائن کرلیا،اسی شعبے کی پہلی کڑی دستاویزی فلم ڈی کوڈ ہے،فلم کی کہانی میں انسانی رویوں کے نشیب وفراز،اوربعض ناموس عادات واطوارکو موضوع بنایاگیا ہے۔

بہت سے ایسے رویے کئی لوگوں کی زندگی کا حصہ ہیں،جو دراصل نفسیاتی بیماریوں کا پیش خیمہ ہے،لیکن پاکستان میں نفسیاتی بیماریوں کے حوالے سے واقفیت کی کمی اور سماجی جبر،لوگوں کے ردعمل کے ڈرکے سبب کتنے ہی افراد اس نفسیاتی عارضے میں ساری زندگی خود بھی اذیت میں گزارتے ہیں،اوران کے لواحقین بھی تکلیف دہ حالات کا شکاررہتے ہیں۔

ڈی کوڈ میں ٹی وی ڈرامہ اورفلموں سے اپنی پہچان کرانے والے جنید اخترنے بھی کردارنگاری کی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں فلم ڈائریکٹرشرمین عبید چنائے نے بھی ایک دستاویزی فلم سیونگ فیس کے ذریعے تیزاب گردی کے واقعات کو اجاگرکیا تھا،جسے آسکرایوارڈ سے نوازاجاچکا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین