ٹاپ سٹوریز
سندھ میں شکار سیزن کا آغاز، پرمٹ پر 10 تیتر اور 15 مرغابیوں کے شکار کی اجازت
محکمہ جنگلی حیات نےصوبہ سندھ میں شکارکے سیزن کا آغازآج(5 نومبر)آغاز سےکردیا،شکار سیزن 3مارچ 2024 کواختتام پذیرہوگا،پرندوں کے شکار کے لیے پرمٹ کا حصول لازم ہوگا،مقامی افراد کے علاوہ غيرملکی مہمان بھی شکار کا پرمٹ 100 ڈالر فیس ادا کرکے حاصل کرسکیں گے۔
شکاری ایک لائسنس پر10تیتر اور15مرغابیاں شکارکرسکیں گے،غروب آفتاب کے بعد شکارکی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ جنگلی حیات سندھ نے مجاز اتھارٹی کی اجازت سے صوبہ سندھ میں شکار کے سیزن کے آغاز کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، شکار کے موسم کا آغاز 5 نومبر 2023 سے ہوگا جوکہ 3مارچ 2024 کو غروب آفتاب کے ساتھ اختتام پذیرہوگا۔
محکمہ وائلڈ لائف سندھ کے جاری اعلامیے کے مطابق شکار صرف ہفتہ اوراتوار کے روزمنظور شدہ شاٹ گن کے ساتھ کیا جا سکے گا، شکار کے لیے ممنوع قرار دیے گئے علاقوں میں کھیرتھر نیشنل پارک،وائلڈ لائف سینکچوریز،کنٹونمنٹ ایریاز،پی اے ایف بیس، شہری ودیہی حدود شامل ہیں۔
شکار کے سیزن میں قوانین کے مطابق وائلڈ لائف ایمرجنسی کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے، اہلکاروں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گشت کرکے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنائیں، قانون کی عمل داری کے لیے پولیس، رینجرز و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جا سکےگی۔
پرندوں کے شکار کے لیے پرمٹ کا حصول لازم ہوگا، مقامی افراد کے علاوہ غير ملکی مہمان بھی شکار کا پرمٹ 100 ڈالر فیس ادا کرکے حاصل کرسکیں گے، شکاری مقررکردہ تعداد یعنی ایک لائسنس پر 10 تیتر اور 15 مرغابیاں شکار کرسکیں گے، قوانین کے مطابق غروب آفتاب کے بعد شکار ممنوع ہے، ،شکار کے لیے اجازت شدہ دنوں میں محکمہ جنگلی حیات سندھ کا عملہ گشت پررہےگا،عملے میں فیلڈ آفیسرز انسپکٹرز اور واچرز اور دیگر عملہ قوانین کے نفاذ کے لیے معمول کے گشت پر رہیں گے۔
پرندوں کے شکار کے لیے ڈیکوائے فکس کرنا، جال کے زریعے پکڑنا اور انکا کاروبار کرنا غیر قانونی عمل ہے،جسکی سختی سے ممانعت ہے اورخلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائیگی، تیتر اور مرغابی کے شکار کے لیے کچھ کو اضلاع کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے،جن میں ضلع سانگھڑ، ضلع نوابشاھ، ضلع نوشہرو فیروز،ضلع تھر پارکرشامل ہیں۔
تیتر و مرغابی کے شکار کے لیے کھولے گئے علاقوں ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل، سکھر، نیو سکھر، ضلع گھوٹکی میں تحصیل گھوٹکی، خانگڑھ شریف اور ڈھرکی سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی