شوبز
ملک میں کم از کم 4 ہزار سینما گھر ہونے چاہئیں، جمال شاہ
نگران وفاقی وزیرجمال شاہ نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)کا دورہ کیا،انھوں نے بورڈآف ڈائریکٹرزکے ساتھ میٹنگ کی جس میں ناپا کےسی ای اوجنید زبیری کےعلاوہ جاوید جبار،ستیش چند آنند سمیت دیگرموجود تھے۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگومیں جمال شاہ کا کہناتھا کہ مسلسل زبوں حالی کے بعد اب ملک بھرمیں سینما گھروں کی تعداد صرف 150رہ گئی،اس وقت تفریحی سرگرمیوں کے لیے 4ہزارسینما گھروں کی ضرورت ہے،عام فلم بین رہ جانے والےسینما گھروں کو جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
جمال شاہ نے کہا کہ سینما صرف تفریح نہیں ہےبلکہ ایسی طاقت ہے،جس کے ذریعے آپ معاشرے کو ایک پیغام دے سکتے ہیں،اگرایسا ہی رویہ رہا توپھراچھے گھرانوں کے بچے اس شعبے کا انتخاب کیوں کرینگے۔
ان کا کہناتھا کہ فردوس جمال سمیت دیگرکچھ علیل فنکاروں کے لیے حکومتی سطح پرکاوشیں کی گئی ہیں،مگرمیں اس حکومتی وظیفے کو ٹھیک نہیں سمجھتا،فن واب کی خدمت کرنے والے افراد کے لیے ایسا کوئی طریقہ وضع ہونا چاہیے،جوانھیں باعزت روزگار کی شکل میں ملتا رہے۔
جمال شاہ کا کہناتھا کہ ثقافتی ورثے کا درجہ رکھنے والی عمارتوں کے تحفظ کے لیے مل کرکوششیں کرنا ہونگی،خاص طورپرصوبائی حکومتوں کی یہ بڑی ذمہ بنتی ہے کہ قدیم ورثہ قراردے جانے والی بلڈنگزکو ٹوٹ پھوٹ اوردیگرعوامل سے بچائے۔
اس سے قبل اس سے قبل جمعہ کی صبح نگراں وفاقی وزیر نے بانی پاکستان کے مزارپرحاضری دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہناتھا کہ قائد کی جدوجہد کی شناخت کروانا ہمارا فرض ہے،مزار قائد کا احاطہ بہت بڑا ہے،ہم کوشش کرنگے یہاں ایسی چیزیں ہوں جو لوگوں کو پسند آئیں،میں کوشش کرونگا مزار قائد پر آنے کے لئے کوئی ٹکٹ نہ ہو، کراچی : لوگ با آسانی یہاں آسکیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی