Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایف آئی اے امیگریشن نے 10 ماہ میں 2878 ملزموں کو بیرون ملک سفر سے روکا

Published

on

ایف آئی اے نے رواں سال کے دوران عارضی اورمستقل اسٹاپ لسٹ میں شامل 2878ملزمان کو کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں سے آف لوڈ کرکے گرفتارکیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے 10ماہ کے دوران ملکی وغیرملکی مسافروں کی آمد و روانگی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے،جس کے مطابق رواں سال ایف آئی اے امیگریشن نے بین الاقوامی آمد اور روانگی کی چیک پوسٹوں پر 16 ملین مسافروں کاامیگریشن کا عمل مکمل کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق رواں سال کے دوران اسٹاپ لسٹ میں شامل 2878 ملزمان کو مختلف ائر پورٹس سےگرفتارکیاگیا،2449ملزمان نےگمشدہ،چوری شدہ اوربلیک لسٹڈ پاسپورٹس پربیرون ملک جانے کی کوشش کی،جسے ناکام بنادیا گیا،118ملزمان کو ریڈ نوٹسز کی بنیاد پرگرفتارکیاگیا۔

دیگر ملزمان پولیس اورقانون نافذ کرنے والوں اداروں کو مطلوب تھے، ایف آئی اے امیگریشن نے رواں سال کے دوران 117 مسافروں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پرآف لوڈکیا۔

ایف آئی امیگریشن کے مطابق رواں سال کے دوران 5.7 ملین پاکستانی اور 1.7 ملین غیر ملکیوں کی پاکستانیوں کی آمد ہوئی،67لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک روانہ ہوئے۔

1.8ملین غیرملکی پاکستان سے روانہ ہوئے،رواں سال کے دوران 117 مسافروں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کیاگیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین