Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن ضابطہ اخلاق تیار، الیکشن کمیشن کی تضحیک ممنوع، فورسز سے تعاون لازمی، قومی اسمبلی کے لیے اخراجات کی حد ایک کروڑ

Published

on

The Election Commission has issued a notification for the reinstatement of 3 MNAs of Muslim League-N and one member of the Punjab Assembly

عام انتخابات 2024  کے لیے سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن  نے  انتخابی ضابطہ اخلاق الیکشن شیڈول کے ساتھ ہی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا۔

مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدوار نظریہ پاکستان اور پاکستان کی خود مختاری، سالمیت کے خلاف بات نہیں کریں گے،سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی تضحیک سے اجتناب کریں گے۔

سیاسی جماعتیں، امیدوار کسی بھی دوسرے شخص کو بطور امیدوار دستبردار ہونے کے لیے تحائف، لالچ یا رشوت دینے سے گریز کریں گے،سیاسی جماعتیں، امیدوار انتخابی عملہ اور پولنگ ایجنٹس کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کریں گے۔

سیاسی جماعتیں کسی بھی اسمبلی میں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی،سیاسی جماعتیں، امیدوار پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کریں گے۔

انتخابی مہم کے دوران ہتھیار اور آتشیں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی،عوامی اجتماعات، پولنگ سٹیشن کے اطراف میں ہوائی فائرنگ، پٹاخوں کی اجازت نہیں ہو گی۔

الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازمی ہوگا،قومی اسمبلی کے امیدوار الیکشن میں 1 کروڑ روپے تک اخراجات کر سکیں گے،صوبائی اسمبلی کے امیدوار 40 لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کر سکیں گے۔

کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات فوری ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین