پاکستان
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بدانتظامی کی وجہ سے بین الاقوامی معیار کھوچکی ہے، چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے صدرِ مملکت، چیئرمین ایچ ای سی اور وفاقی وزارتِ تعلیم کو خط دیا۔
چیف جسٹس کے خط کی کاپی چیف جسٹس شریعت کورٹ اور یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بد انتظامی کی وجہ سے بین الاقوامی معیار کھو چکی ہے۔
خط میں ان کا کہنا ہے کہ برسوں سے جاری بد انتظامی کے باعث انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی اقدار بھی ختم ہو چکی ہیں، میری درخواست پر 3 سال بعد صدرِ مملکت نے 30 نومبر کو بورڈ ممبرز کا اجلاس بلانے کا کہا۔
چیف جسٹس کا خط میں کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ نبی بخش جمانی نے میرے 2 خطوط کا جواب تک نہیں دیا، 22 ستمبر اور 13 اکتوبر کو یونیورسٹی کی انتظامیہ سے متعلق خطوط کا تاحال جواب نہیں دیا گیا۔
خط میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ خطوط کا جواب نہ دینا اس بات کا غماز ہے کہ وائس پریذیڈنٹ غلط کاریوں کی پردہ پوشی چاہتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط میں اعتراض اٹھایا ہے کہ نبی بخش جمانی کی تعیناتی 3 سال کے لیے تھی مگر وہ تا حال عہدے پر براجمان ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ آف ٹرسٹیز اجلاس بلا کر یونیورسٹی کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیں، اجلاس میں وائس پریذیڈنٹ کی تعیناتی اور میرے خطوط بھی سامنے رکھے جائیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی