Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

2017 میں ملک پر تلواروں اور کلہاڑیوں سے حملہ کیا گیا، پاکستان کو اس حال میں کس نے پہنچایا؟ نواز شریف

Published

on

مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 میں اس ملک پر تلواروں اور کلہاڑیوں سے وار کیا گیا، سوچنے کی ضرورت ہے کس نے ملک کو آج اس حال میں پہنچایا،ان لوگو ں نے پاکستان کے ساتھ بڑا ظلم کیا، مری:کسی سے دھوکا ، جعلسازی کی تو اللہ کیسے معاف کرے گا،عوام کی بہتری اور خوشحالی کا خواب لے کر میدان میں اترے ہیں۔

مری میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرکے خوشی ہورہی ہے، میرا مری کے بھائیوں ، دوستوں اور کارکنوں سے مضبوط رشتہ ہے،مری میرا دوسرا گھر ہے،سب سے پہلے خوبصورت سڑک اسلام آباد سے مری کی بنی تھی،ماضی میں مری میں چلنے والی  بسیں آج بھی یاد ہیں،ماضی میں جو مال روڈ تھا ہم اس کی خوبصورتی کو برقرار نہیں رکھ سکے،مری کا حسن واپس آنا چاہئے  اور اردگرد کی ترقی دوبارہ شروع ہونی چاہئے۔

نوازشریف نے اپنے سابق ادوار میں کئے گئے ترقی کام یاد دلاتے ہوئے کہا کہ 11 ہزار میگاواٹ بجلی ہم نے سسٹم میں  شامل کی ،جس سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی،ہم نے بجلی کے کارخانے ڈیڑھ ڈیڑھ سال میں مکمل  کیے،50 سال سے سن رہا تھا سندھ میں کوئلے کی کانیں ہیں،جب اس کوئلے کو استعمال نہ کریں تو پھر اس کا کیا فائدہ؟ ہمارے دور میں پہلی بار کوئلے کی کان میں کام شروع ہوا، بجلی کا کارخانہ لگایا،کوئلے پر ڈالر خرچ نہیں ہوتے اس کو جتنا مرضی استعمال کریں،کوئلہ ملکی پیداوار ہے ، ہزاروں میگاواٹ بجلی بنا ئی جاسکتی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھانے کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،حقوق اللہ معاف ہوسکتے ہیں حقوق العباد نہیں،میں سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا،ہم پاکستان کو گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں لے کر آئے۔ ہم  نے  آئی ایم ایف پروگرام کو ختم کیا تھا۔

سابق وزیراعظم  نوازشریف نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے جھوٹ بول کر لوگوں سے ووٹ مانگوں اور کچھ نہ کروں،قوم کو بھی خراب کردوں اور دھوکا دوں تو مجھ سے زیادہ ظالم کوئی  نہیں ہوگا،میں نے کسی کے پیسے دینے ہوں اگر نہیں دوں گا تو اللہ معاف نہیں کرےگا،ہمارے دور کے بعد جو دور دیکھا اس نے پاکستان کے کلچر کو تباہ کردیا، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

نوازشریف  نے کہا کہ امریکی صدر نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کیلئے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی جس کو ٹھکرادیا، میں نے اچھا کیا 5 ارب ڈالر نہیں لیے اور دھماکے کیے۔

اپنے خلاف مقدمات پر نوازشریف نے کہا کہ میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ  نہ لینے پر فارغ کردیا،آج کے دور میں 25 ہزار کمانے والا کیسے گزارا کرسکتا ہے، میرے دور میں روٹی 4 رو پے ، سبزیاں 10 روپے کلو ملتی تھیں،2017 و ہ زمانہ تھا  جب اس ملک پر تلواروں اور کلہاڑیوں سے وار کیا گیا،سوچنے کی ضرورت ہے کس نے ملک کو آج اس حال میں پہنچایا ہے،ان لوگو ں نے پاکستان کے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین