Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

بھارتی گلوکارہ کے کنسرٹ سے پہلے بھگدڑ مچنے سے 4 افراد ہلاک

Published

on

بھارتی گلوکارہ نکیتا گاندھی کے کنسرٹ سے پہلے بھگدڑ مچنے سے 4 طلباء ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کی کوچین یونیورسٹی میں سالانہ تہوار کے دوران میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں گلوکارہ نکیتا گاندھی نے پرفارم کرنا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کنسرٹ کا انعقاد یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا جہاں صرف ان طلباء کو داخلے کی اجازت تھی جن کے پاس کنسرٹ کا پاس تھا لیکن گلوکارہ کی پرفارمنس شروع ہونے سے پہلے بارش شروع ہوگئی اور بارش کی وجہ سے آڈیٹوریم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 4 طلباء ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نکیتا گاندھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس افسوس ناک واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج شام کوچی میں جو کچھ ہوا اس پر دل شکستہ اور غمزدہ ہوں۔

گلوکارہ نے لکھا کہ یہ افسوسناک واقعہ میرے آڈیٹوریم میں پرفارمنس کے لیے روانہ ہونے سے پہلے پیش آیا جس سے ملنے والی تکلیف کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کافی نہیں ہیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ میری دعائیں طلبہ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین