Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 354 کلو منشیات برآمد کر کے 5 ملزم گرفتار کر لیے

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقوں پنجگوراورقلعہ عبداللہ میں کارروائی کے دوران 354کلوگرام سے زائد منشیات تحویل میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے دوران 420کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 5ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

قلعہ عبداللہ کے علاقے حبیب زئی کے قریب مکان پر چھاپے کے دوران 279 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ پنجگور کے علاقے بونستان میں لاوارث گاڑی سے 75 کلو آئس برآمد کی گئی،برآمدشدہ منشیات اسمگلنگ کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔

سپرہائی وے کراچی پر گاڑی سے 25 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکیاگیا۔

دیگرکارروائیوں کے دوران راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں بحرین کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے 800 گرام آئس، بھارہ کہو،اسلام آباد میں ملزم سے 100 عدد نشہ آور (ایکسٹیسی) گولیاں قبضے میں لی گئی۔

شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 24 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان جبکہ پی ڈی اے موٹروے پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو 600 گرام چرس برآمد کرکےایک ملزم کو گرفتارکیاگیا۔

گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین