Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور: ویڈیو شوٹ کرنے کے لیے ٹک ٹاکر کی فائرنگ، گولی گلی میں موجود لڑکے کی گردن میں لگ گئی

Published

on

ٹک ٹاکر کا شوق اور لاپروائی نے ایک معصوم بچے کی زندگی کو داؤ پر لگا دیا۔

لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں ٹک ٹاکر واصف نے ویڈیو بنانے کے لیے گلی میں فائرنگ کی، فائر 14 سالہ زونیر کی گردن میں جا لگا۔

اکبری گیٹ پولیس نے کاروائی کرتے واقعہ کے مرکزی ملزم واصف کو چند گھنٹے کے اندرگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ اکثر و بیشتر گاڑی میں سوار لاہور کی سڑکوں پر ہوائی فائرنگ کرتا رہتا تھا۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ اکبری گیٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا تفتیش جاری ہے۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے اکبری گیٹ پولیس کی کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین