Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

Published

on

ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے شہرکے اولڈ سٹی ایریا میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اورکرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل شہر کے علاقے گارڈن ایسٹ سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتارکرلیاگیا۔

کارروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزم نورمحمد حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا،گرفتارملزم بغیرلائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھا۔

چھاپے کے دوران ملزم سے 2600 امریکی ڈالر، 650 یو اے ای درہم اور 31 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے 2 عدد موبائل فونز، ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات، متعدد ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز بھی برآمد کر لئے گئے۔

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، تفتیش کاآغازکردیاگیا،دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین