Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اکبر ایس بابر کی پارٹی رکنیت 13 سال پہلے ختم کردی گئی تھی، ترجمان پی ٹی آئی

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اکبر ایس بابر کی پارٹی رکنیت 13 سال قبل ختم کردی گئی۔

تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کرائے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اکبر ایس بابر کو تحریک انصاف کے خلاف سازش کے تحت لانچ کیا گیا۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اکبر ایس بابر کا تحریک انصاف کے نظریے سے کوئی تعلق ہی نہیں، اُن کی پارٹی رکنیت 13 سال قبل ختم کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عام انتخابات کی جانب بڑھتے ہوئے ہر سنگِ میل کو کامیابی سے عبور کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین