ٹاپ سٹوریز
نواز شریف کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عام انتخابات کے دوران قومی و صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے چوہدری شجاعت کی مزاج پرسی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے اتفاق ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کے لیے قومی اسمبلی کی سیٹ اور چوہدری شافع حسین کے لیے پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہو گئی۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔
چوہدری وجاہت حسین، سالک حسین اور شافع حسین شامل ملاقات میں موجود تھے۔
نواز شریف 15 سال بعد ملاقات کے لیے چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ گئے تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی