Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

اٹلی کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ بیچنے والا انسانی سمگلر گرفتار

Published

on

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے ملزم نے شہریوں کو اٹلی کےجعلی ریزیڈنٹ کارڈز فراہم کرنے میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ڈائریکٹرکراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پرانسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لئےکریک ڈاون جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پرچھاپہ مارٹیم نےکارروائی کرتے ہوئےانسانی اسمگلرکو گرفتارکرلیا۔

ملزم ذوالفقارعلی اٹلی میں رہائش پذیرتھا،جسے پاکستان پہنچنے پرکراچی کے علاقےمحمود آباد سےگرفتارکیا گیا،ابتدائی تفتیش کےمطابق گرفتارملزم انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھااورمتعدد شہریوں سےویزے کے نام پرفراڈ کیا۔

جعلی سفری دستاویزات کی تیاری کے بعدملزم نے متعدد شہریوں کو اٹلی کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ بناکردیے،ملزم جعلی ریزیڈنٹ کارڈ کےعوض لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔

ملزم نےمذکورہ رقوم اپنے بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کروائیں،اس حوالے سے تفتیش کاآغازکردیاگیا،جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث دیگرملزمان کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین