Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی

Published

on

توہین الیکشن کمیشن کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔جس میں کہاگیا ہے کہ عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی اڈیالہ جیل میں کی جائے گی۔

الیکیشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو جیل میں کارروائی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔دوروز میں تمام ضروری انتظامات مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ نے عمران خان اور فواد چوہدری کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کی،وزارت داخلہ نے دیگر مقدمات کی طرح اڈیالہ جیل میں ٹرائل کرنے کی تجویز دی۔وزارت قانون نے بھی اڈیالہ جیل میں کیس کا ٹرائل کرنے کی رائے دی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس دوہزار بائیس سے زیر سماعت ہے،متعدد بار عمران خان کو اس کیس میں طلب کیا وارنٹ گرفتاری جاری کئیے مگر وہ پیش نہ ہوئے،بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے بار بار التواء کی درخواستیں دائر ہوئیں،توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کو مزید تاخیر کا شکار نہیں بنایا جاسکتا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ اس کیس کی سماعت وزارت داخلہ اور قانون کے رائے کے مطابق اڈیالہ جیل میں کی جائے گی۔ عمران خان کے پروڈکشن آرڈرز کی تعمیل ممکن نہیں،الیکشن کمیشن کے پاس اڈیالہ جیل کے علاوہ سماعت کیلئے کوئی اور طریقہ موجود نہیں،تیرہ دسمبر کو چار رکنی بینچ اڈیالہ جیل میں اس کیس کی سماعت کرے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین