Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تین جماعتوں کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کا مقروض ہے، سراج الحق

Published

on

امیت جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تین پارٹیوں کی وجہ سے پاکستان  آئی ایم ایف کا مقروض ہے ،انہوں نے غربت، بیروزگای اور مہنگائی کے تحفے دیئے۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ  ہر پارٹی کا رہنما کہتا ہے حالات خراب ہیں،ایک فقرے پر سب کا اتفاق ہے  حالات بہت خراب ہیں،پاکستان کے حالات اس لیے خراب ہیں دس کروڑ عوام غربت سے نیچے ہیں، نوجوان ڈگری لے کر گھوم رہے ہیں لیکن نوکریاں نہیں، ہمارے اسپتالوں میں غریبوں  کو سہی علاج نہیں ملتا،ہمارے ملک میں غریب کیلئے بہتر علاج کا انتظام نہیں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ 20 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہےہیں،عوام  کی فلاح وبہبود کے ذمہ دار منتخب نمائندے ہیں،انصاف اور مساوات کے نظام سے ہی معاشرہ آگے بڑھ سکتا ہے،عوام ووٹ کے ذریعے اپنے منتخب نمائندوں کا احتساب کریں۔

سراج الحق نے پچھلی حکومتوں اور تین بڑی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیپلز پارٹی اورن لیگ  نے 4 بار حکومت کی، ن لیگ،  پی ٹی آئی نے حکومتیں کیں لیکن عوام کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا، تین پارٹیوں کی وجہ سے پاکستان  آئی ایم ایف کا مقروض ہے،انہوں نے ہمیں غربت اور مہنگائی کا تحفہ دیا،

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 25کروڑ عوام میں 65فیصد نوجوان باصلاحیت ہیں،اپنے نوجوان سب سے زیادہ محنتی اور ذہین و فطین ہیں،میں اپنی قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتا،اس پاکستان کی  بات کرتا ہوں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا،کوئی ملک انصاف کے بغیر نہیں چل سکتا،اس پاکستان کی  بات کرتا  ہوں جہاں ایمانداری اور شفافیت ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین