Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

زیر حراست افراد کے میڈیا انٹرویوز پر لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا اور پولیس سے جواب طلب کر لیا

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

زیر حراست افراد کے میڈیا انٹرویوز کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریری عبوری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے پیمرا اور اعلیٰ پولیس افسران کو جواب کے ساتھ پیش ہونے کا حکم  دے دیا۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے دائر درخواست پر عبوری حکم جاری کیا۔

درخواست گزار وشال شاکر ایڈووکیٹ نے عدالت سے رجوع کیا، درخواست گزار کا موقف ہے کہ زیر حراست افراد کا انٹرویو کرنا آئین کے آرٹیکل 13 کی خلاف ورزی ہے،ذمہ دار حکام انٹرویوز کروانے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں،متعلقہ ادارے ان انٹرویوز کے حوالے سے خاموش ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ زیر حراست افراد کے انٹرویوز کو خلاف آئین قرار دیا جائے،عدالت خلاف آئین انٹرویوز کے حوالے سے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ احمد پنسوتا اور بیرسٹر حمزہ شہرام کو عدالتی معاون مقرر کر دیا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین