پاکستان
افغان شہریوں کو بغیر ویزا داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو ویزے کے بغیر پاکستان داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف کارروائی کرکےملوث کرداروں کوحوالے کرے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا سے قبل دفترخارجہ سے مشاورت ہوئی، اور دفترخارجہ نے آئی ایس پی آر، دفاعی حکام سے مل کر مشاورت کی، ایسے دوروں سے قبل دفترخارجہ سے مشاورت کی جاتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت جاسوسی اور دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت کی کارروائیاں اب پاکستان کےعلاوہ دنیا بھر میں پھیل گئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کیلئے یکم نومبر کو ون ڈاکومنٹ پالیسی متعارف کروائی ہے، اب افغان شہریوں کو ویزے کے بغیر پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، وفاقی کابینہ نے ون ڈاکومنٹ کی پالیسی کی منظوری دی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے ڈی آئی خان حملے کے ثبوت افغان حکام کے حوالے کئے ہیں، افغانستان نے ڈی آئی خان حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے، افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرکے ملوث کرداروں کو حوالے کرے۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی غیرقانون اقدامات پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کراتا رہا ہے، چین اور ترکیہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق آج آزاد جموں وکشمیرکا دورہ کریں گے، اور آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےنے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نظرانداز کیا، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا، بھارت عالمی برادری کی توجہ جموں وکشمیر سے نہیں ہٹا سکتا۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، اس طرح کے کوئی مذاکرات کہیں نہیں ہورہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی