Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

کراچی: کتاب میلے میں سکولز، کالجز اور مدارس کے طلبہ کی شرکت

Published

on

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری 5 روزہ سالانہ عالمی کتب میلے میں مدارس اور اسکولوں کے بچے بھی شریک ہوئے۔

علم وادب کے دلدادہ افراد کے لیے 14 سے 18 دسمبر تک سجایا گیا،عالمی کتب میلہ ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر1 سے 6 میں جاری ہے،جہاں سائنس،فکشن،تاریخ،اسلامی علوم اور آئی ٹی سمیت ہر موضوع پر کتب رکھی گئیں ہیں۔

کتاب میلے میں جہاں عام اردو اور انگریزی ادب کے بچے شریک ہوئے،وہیں کراچی کے مختلف مدارس اور اسلامی تعلیمات کے اسکولز کو بھی دعوت دی گئی۔

ان بچوں کی میلے میں شرکت کے وقت خوشی دیدنی تھی،تمام بچے انتہائی نظم وضبط کے ساتھ قطار کی شکل میں مرکزی دروازوں سے ہالز میں داخل ہوئے اور اس خوبصورت لمحے کو اپنے اساتذہ کے موبائل فون کیمروں کے ذریعے عکسبند بھی کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین