Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کے خلاف 19 اے کے تحت کارروائی روک دی

Published

on

پشاور ہائی کورٹ بینچ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے خلاف 19 اے کے تحت کسی بھی قسم کی کارروائی روک دی۔ جس کے بعد امکان ہے کہ علی امین خان گنڈہ پور اب منظر عام پر آجائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی ضمانت اور مقدمات کے اخراج کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے ان کے والد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے علی امین گنڈہ پور اور ان کے بھائیوں کے خلاف 19 اے کے تحت کسی بھی قسم کی کارروائی روک دی۔

گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کے والد میجر (ر) امین اللہ خان گنڈہ پور نے ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بنچ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ علی امین گنڈہ پور کو ہائی کورٹ تک آنے کی اجازت دی جائے اور تمام مقدمات میں ان کو حفاظتی ضمانت دی جائے۔

اس حوالے سے علی امین نے پاور آف اٹارنی اپنے والد کو دیدی تھی۔

سماعت کےموقع پر ایس ڈی پی او حافظ محمد عدنان اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہائی کورٹ کے باہر موجود رہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین