ٹاپ سٹوریز
عمران خان قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں ہے،عمران خان 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کارکنوں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنے کاغذات فائل کر دیں، امیدواروں کیلئے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی۔
اس موقع چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم آٹھ فروری کو ہر صورت میں الیکشن چاہتے ہیں، انشاءاللہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ جلد ہوجائے گا۔
قبل ازیں، اڈیالہ جیل آمد پر بیرسٹر گوہر سے صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان بار کونسل کی الیکشن کمشنر کو ہٹانے کی تجویز پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پولیٹیکل اسٹیج ہے ہم چاہ رہے ہیں الیکشن ہوں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایسا کوئی اقدام نہ ہو جس سے الیکشن میں تاخیر ہو، میں کہتا ہوں ہمیں الیکشن کی طرف جانا چاہئیے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی