ٹیکنالوجی
واٹس ایپ ویڈیو کال پر من پسند ویڈیو بھی شیئر کریں، نیا فیچر متعارف
واٹس ایپ میں 2023 کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے، اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایک منفرد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو ویڈیو کالز کے تجربے کو بدل کر رکھ دے گا۔
اب میسجنگ ایپ میں اسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئر کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، اس فیچر کے تحت ویڈیو کال کے دوران فون میں موجود کوئی بھی آڈیو فائل پلے کرنا ممکن ہوگا۔
اس فیچر سے صارفین اکٹھے پسندیدہ گانے سن سکیں گے، اکٹھے دفتری کام کر سکیں گے اور بھی کئی مقاصد کے لیے اسے استعمال کیا جاسکے گا۔
رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف ویڈیو کال کے دوران اسکرین شیئر کرے گا تو فون کی جانب سے آڈیو بھی منتقل کی جائے گی۔
اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ روایتی ویڈیو کانفرنسنگ ایپس جیسے مائیکرو سافٹ ٹیمز، گوگل میٹ، زوم اور فیس ٹائم کو ٹکر دینے کے قابل ہو جائے گی۔
گوگل میٹ اور زوم جیسی ایپس میں بھی اسکرین شیئرنگ کا فیچر اسی طرح کام کرتا ہے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ میں ویڈیو کالنگ کا فیچر نومبر 2016 میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اسے بتدریج بہتر بنایا گیا۔
کچھ عرصے قبل واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس صارفین کے لیے ویڈیو کالز میں پکچر ان پکچر سپورٹ متعارف کرائی گئی تھی۔
اسی طرح جولائی میں میسجنگ پلیٹ فارم میں مختصر ویڈیو میسجز کے فیچر کا اضافہ بھی کیا گیا۔
ابھی آڈیو شیئرنگ کا فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کب تک اسے استعمال کر سکیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال