ٹاپ سٹوریز
نشے کے عادی افراد نے مزار قائد کے 28 ایکڑ رقبے پر پھیلی گراؤنڈ کی آہنی باڑ چوری کر لی
مزارقائد کے بالمقابل 28ایکڑرقبے پر پھیلے جناح گراؤنڈ کی آہنی حفاظتی باڑ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مزارقائد انتظامیہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرچوری شدہ آہنی جنگلے برآمد کرلئے،نشے کے عادی افراد نے لوہے کی بھاری بھرکم باڑ رات کی تاریکی میں کچھ مقامات سے کاٹی اورکچھ مقامات سے اکھاڑکرلے گئے تھے،سرقہ شدہ آہنی باڑ لائنزایریا کے کباڑیوں کوبیچی گئی تھی،مزارقائد مینجمنٹ بورڈ نے طویل وعریض جناح گراونڈ کے اطراف میں باباقوم کے مزارکی طرز پرحفاظتی دیواربنانے کا فیصلہ کرلیا۔
جناح گراونڈ کی موجودہ حفاظتی دیوارسن 70کے عشرے میں تعمیر کی گئی تھی،گذرتےوقت کے ساتھ بنیادی ڈھانچہ کمزورہوگیا ہے
نشے کے عادی افراد نے گرل کی چوری کے لیے رات کے آخری پہر اور طلوع آفتاب سے پہلے کے وقت کا انتخاب کیا۔
ذرائع کے مطابق مزارقائد کے عین سامنے واقع 28ایکڑرقبے کے حامل جناح گراونڈ کی سن 70کے عشرے میں تعمیرہونے والی لمبی چوڑی حفاظتی دیوارگذرتے ماہ وسال کے دوران کمزورہوچکی ہے،جس کو روزانہ کی بنیاد پرمزارقائد مینجمنٹ بورڈ کے عملے کی جانب سے چیک کیا جاتاہے،اوراگریہ باڑ کہیں سے بہت زیادہ کمزورثابت ہوتی ہے،تواسے شہریوں کے تحفظ اورچوری ہونے سے محفوظ کرنے کے لیے اسٹور میں جمع کروادیا جاتاہے،تاہم اس کمزورڈھانچے کا فائدہ نشے کے عادی افراد نے اٹھایا،انھوں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لیے رات کی تاریکی میں آہنی باڑ کو کاٹنا اوراکھاڑنا شروع کیا،جس کے بعد باڑ کا ایک بڑا حصہ کنکریٹ کی دیوارسے غائب ہوگیا۔
اس حوالے سے مزارقائد کی سکیورٹی نے تگ ودوشروع کی اورباڑ چوری کرنے والے مافیا کو قابو کیا،جنھوں نے اس بات کا انکشاف کیاکہ مذکورہ لوہے کی باڑ لائنزایریا کے کچھ کباڑیوں کو فروخت کی گئی،جس پرمزارقائد سکیورٹی اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداے نے مذکورہ دکانوں پرچھاپے مارے اوروہاں سے بھاری بھرکم آہنی باڑ کے 8 بڑے ٹکڑے برآمد کرلیے۔
ذرائع کا کہناہے کہ باڑ چوری کا کام انتہائی چابکدستی سے رات کی تاریکی میں کیا گیا،جس کے دوران چور باقاعدہ ریکی کرتے تھے اورموقع ملنے پرگروپ کی شکل میں باڑ کے ٹکڑے کاٹ کرفوچکر ہوجاتے تھے،ذرائع کے مطابق نشے کے عادی افراد مزارقائد کے علاوہ شہر کے دیگرسرکاری قیمتی آہنی املاک جن میں بالائی گذرگاہوں کی گرلز اورلوہے سے بنی دیگرساخت کی اشیا شامل ہیں،جنھیں انتہائی دیدہ دلیری سے چرالیاجاتاہے،اس بھاری بھرکم لوہے کو خریدنے کے لیے کباڑیوں کا منظم نیٹ ورک کام کررہاہے۔
نشے کے عادی افراد ان کباڑیوں کے ایک ٹول کا کام کررہے ہیں،شہرکے گلی،محلوں میں موجود ان کباڑشاپس کو قانون کے دائرے میں لانے کی ضرورت ہے،کیونکہ یہ کباڑی ان مہنگی اشیا کی خرید کےلیے کوئی رسید طلب نہیں کرتے کہ یہ قیمتی اشیا کہاں سے لائی گئیں ہیں۔
ریزیڈنٹ انجینئرمزارقائد مینجمنٹ بورڈ علیم شیخ کا کہنا تھا کہ جناح گراونڈ کی چوری شدہ تمام کی تمام باڑ برآمد کرلی گئی ہے،اس حوالے سے خریدنے اوربیچنے والے افراد پرتین مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں،مزارقائد اوراس سے منسلک تمام اراضی کی سیکیورٹی کے لیے باقاعدہ اہل کارتعینات ہیں،جو یومیہ بنیاد پرجانچ پڑتال کو یقینی بناتے ہیں۔
علیم شیخ کا کہناہے کہ جناح گراونڈ کی نئی حفاظتی دیوارتعمیرکی جائیگی،جس کے لیے مزارقائد کی طرزپرزیادہ اونچائی کے حامل باونڈری کے تحت لوہے اورسیمنٹ کی دیوارتعمیر کی جائیگی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی