Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب میں دھند کا راج، 8 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ

Published

on

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ملکی و غیر ملکی 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے دیگر معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر اور تاحال معمول پر نہ آ سکا۔

صوبے بھر میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی 8 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ درجنوں متاثر ہیں۔ دھند کے باعث 4 دن میں 100 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازیں آپریٹ نہ ہوسکیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے گزشتہ رات سیالکوٹ پہنچنے والی امارات ایئر کی پرواز ای کے 618 ایک بار پھر سیالکوٹ میں لینڈ نہ کرسکی اور دو روز پہلے کی طرح واپس دبئی پہنچ گئی جبکہ مسقط سے سیالکوٹ پہنچنے والی پرواز پی ایف 737 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کروائی گئی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 364 دھند کے باعث اسلام آباد اتاری گئی۔

ایئرپورٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے جدہ، ریاض اور استنبول، جبکہ سیالکوٹ سے دبئی کی تین مختلف پروازوں کی روانگی میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے جبکہ دبئی، دوحہ اور مسقط سے سیالکوٹ آںے والی پروازوں کی آمد میں بھی غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ جن پروازوں کی آمد و روانگی تاخیر کا شکار ہوئی ان میں ملتان سے جدہ، القسیم، مدینہ اور شارجہ کی پروازیں جبکہ پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز بھی شامل ہے۔

ذڑائع کے مطابق اسلام آباد سے دمام، جدہ، ریاض اور دبئی کی پروازوں کی روانگی میں جبکہ کراچی سے دبئی، مدینہ، کولمبو اور جدہ کی پروازوں کی روانگی بھی خراب موسم کے باعث متاثر ہوئی ہیں۔

ایئرپورٹ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 832 ، کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 303، 306، ای آر 523، اسلام آباد سے جدہ کے لیے پی کے 742 اور کراچی ای آر 503، پشاور سے کراچی کے لیے ای آر 551 اور 554 منسوخ کردی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین