Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر 10 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی

Published

on

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

سول جج قدرت اللّٰہ نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے حکم نامے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو صحافیوں کی کمرۂ عدالت میں موجودگی یقینی بنانے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے سے متعلق تمام دستاویزی کاپیاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو فراہم کی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر فرد جرم 10 جنوری کو عائد کی جائے گی۔

عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے پبلک اور صحافیوں کی وافر تعداد کو عدالت تک رسائی کی استدعا کی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکیورٹی اور کمرۂ عدالت کی گنجائش کے مطابق صحافیوں کی تعداد کا تعین کرنا سپرنٹنڈنٹ جیل کا اختیار ہو گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین