Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کندھ کوٹ الیکشن کمیشن دفتر سے 4 ملازمین کی لاشیں برآمد

Published

on

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں ملنے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین ای ایم ایس میں پولنگ عملے کی ڈیٹا انٹری کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کےملازمین پر ڈیٹا انٹری جلد مکمل کرنے کا دباؤ تھا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سو رہے تھے، گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مرنے والے 3 ملازمین کا تعلق لاڑکانہ اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔

دوسری جانب ان 4 سرکاری ملازمین کی ہلاکتوں کے معاملے پر چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹس لے کر کمشنر لاڑکانہ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین