Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع

Published

on

وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کردی۔

کمیشن کی مدت میں توسیع کا گزٹ نوٹیفکیشن چار دسمبر 2023 کو جاری کیا گیا، ماضی میں کمیشن کی مدت میں چھ سے تین سال تک کی توسیع کی جاتی تھی۔

گزشتہ روز انکشاف ہوا تھا کہ لاپتہ افراد کمیشن میں مجموعی طور پر 35 افسران و ملازمین تعینات ہیں، جن کی ماہانہ تنخواہیں 15 لاکھ سے زائد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال 6 لاکھ 74 ہزار اور ممبر ضیاء پرویز 8 لاکھ 29 ہزار ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں۔

کمیشن ارکان جسٹس (ر) امان اللہ خان 11 لاکھ 39 ہزار اور شریف ورک 2 لاکھ 63 ہزار ماہانہ وصول کرتے ہیں۔

لاپتہ افراد کمیشن کا قیام 2011 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین