Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور، عہدہ چھوڑ کر اثاثوں کے ساتھ پوری تنخواہ اور مراعات بھی بچالیں

Published

on

صدر مملکت نے جسٹس مظا ہر علی اکبر نقوی کا استعفی منظور کر لیا ۔۔سپریم کورٹ  کے جج مظاہر علی نقوی نے کل استعفیٰ دیا تھا۔ مظاہر علی نقوی اب سپریم کورٹ کے جج نہیں رہے۔مظاہر علی نقوی کیخلاف سپریم  جوڈیشل کونسل میں کارروائی چل رہی تھی۔قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے انہوں  نے استعفیٰ دےد یا ۔۔اس حوالے سے مزید تفصیلات جانتے ہیں بیورو چیف اسلام آباد جاوید بلوچ سے

صدر عارف علوی نے جسٹس مظہر علی اکبر نقوی کا استعفی منظور کر لیا۔

صدر مملکت نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت منظور کیا۔

استعفی کی منظوری کے بعد سے مظاہر علی اکبر نقوی سپریم کورٹ کے جج نہیں رہے۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے گزشتہ روز اپنے عہدہ سے استعفی تحریری طور پر صدر کو بھجوایا تھا۔

استعفیٰ کے بعد مظاہر علی اکبر نقوی جج کی مراعات کے حقدار رہیں گے۔

استعفے کی منظوری کے بعد جج کو تنخواہ کے برابر ماہانہ پنشن ملا کریگی۔ تاحیات سرکاری گاڑی‘ پانچ ملازمین بشمول ڈرائیور و پٹرول‘ اردلی‘ کک‘ مالی‘ ڈرائیور‘ جمعدار سرکاری خرچ پر دستیاب ہونگے۔

ان پانچوں ملازمین کو ماہانہ پانچ ماہ کی تنخواہ کے برابر (ایک ماہانہ تنخواہ اور چار ماہانہ تنخواہوں کے مساوی جوڈیشل الائونس) سرکاری خزانے سے دیا جاتا رہے گا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو جج سپریم کورٹ کے عہدے سے استعفیٰ بھجوا کر اپنے ہر قسم کے اثاثے محفوظ کر لینے کے علاوہ اگلے کچھ عشروں کیلئے بہت سی مراعات کے حقدار رہنے کی کوشش کی ہے جن میں اُنکی آخری ماہانہ تنخواہ کے برابر پنشن کی رقم ماہوار ملتی رہے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین