پاکستان
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا سے ٹکٹ جاری کر دیئے، بیرسٹر گوہر بونیر، شیر افضل مروت لکی مروت سے امیدوار
پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ جاری کردیے۔ پارٹی کے موجودی چیئرمین بیرسٹرگوہر اپنے آبائی حلقے بونیر سے امیدوار ہونگے جب کہ شیر افضل مروت بھی آبائی علاقے لکی مروت سے الیکشن لڑیں گے۔
شیر افضل مروت پشاور سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند تھے اور ان کے کاغذات این اے 32 سے منظور ہو چکے تھے لیکن انہیں پشاور سے ٹکٹ نہیں ملا۔
شاندانہ گلزار، اسد قیصر، تیمور جھگڑا، شہرام ترکئی، عاطف خان سمیت سینئر رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
پشاور سے ساجد نواز، ارباب عامر ایوب، شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی، آصف خان کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
شاندانہ گلزار کو این اے 30 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ارباب جہانداد، فضل الہٰی، حامد الحق، مینا خان، عاصم خان، علی زمان، ملک شہاب، سمیع اللہ، شیر علی آفریدی اور عاطف حلیم کو بھی صوبائی اسمبلی کیلئے ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے صوابی سے قومی اسمبلی کی 2 اورصوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ٹکٹ دیے ہیں۔
قومی اسمبلی کے لیے این اے 19 سے سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر اور این اے20 سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کوٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
پی کے49سےسابق ایم پی اے رنگیزخان ، پی کے 50 سے سابق ایم پی اےعاقب اللہ خان، پی کے51سےسابق ایم پی اےعبدالکریم خان، پی کے 52 سے فیصل خان ترکئی اور پی کے 53سےمرتضیٰ خان ترکئی کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی