Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لیول پلیئنگ فیلڈ مانگا، انتخابی نشان ہی ختم کردیا، چیف جسٹس کی عظمت کو سلام ہے، لطیف کھوسہ

Published

on

What does the government have to give to Maulana Fazlur Rehman? Sardar Latif Khosa

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ  ہم نے صاف شفاف انتخابات اور لیول فیلڈ کا کہا لیکن ہمارے امیدواروں اور تائید کنندہ کو اٹھایا گیا، پولیس کی بھاری نفری آر او دفتر کے باہر لگی رہی، ساتھ جانے والے وکلاء کو گرفتار کیا گیا۔

سپریم کورٹ کی باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایم پی او لگا کر ہمارے امیدواروں کو گرفتار کیا گیا ، جن ڈپٹی کمشنرز نے ایم پی او جاری کئے اور وہی ڈی آر او بھی تعینات کئے گئے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا موقع آیا تو کاغذات کو پھاڑا گیا اور تشدد کیا گیا، یہ سارے معاملات سپریم کورٹ کے نوٹس میں لائے کہ آپ کے حکم عدولی ہورہی ہے، پنجاب حکومت  حکام نے بھی عدالت کو بتایا کہ کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیف جسٹس کی عظمت کو سلام ہے، وہ کہتے ہیں کہ ٹی وی دیکھتے ہی نہیں، الیکشن کمیشن بدیانت ہے، کیا یہ لیول پلینگ فیلڈ ہے کہ ایک جماعت کو نشان ملا ہوا تھا اور رات ساڑھے گیارہ بجے اس کو ختم کیا گیا، فیصلہ کی بنا پر ہماری خواتین اور اقلیتی نشستوں کو اڑا دیا گیا، پچیس کروڑ عوام کو حق رائے دہی سے محروم کیا گیا، ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین