ٹاپ سٹوریز
پاکستان سٹاک ایکسینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں، سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔
آج کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو کا رجحان رہا ، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر تیزی کے باعث 65 ہزار 173 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ ہوا ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 368 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے انڈیکس 64 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں آج 13 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 246 کمپنیوں کے حصص کے داموں میں کمی ہوئی۔
صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 450 روہے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 900 روہے کا ہوگیا۔
دس گرام سونا 386 روپے اضافے سے 1 لاکھ 86 ہزار 814 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالرز اضافے سے 2075 فی اونس کی سطح تک آگیا ، فی تولہ چاندی کی قیمت 2650 روہے پر مستحکم رہی ۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی ہوئی جسکے بعد انٹربینک میں ڈالر 280.36 روپے سے کم ہوکر 280.24 روپے پر بند ہوا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی