ٹاپ سٹوریز
مسلم لیگ ن مخالفین کو پچ سے آؤٹ رکھ کر اکیلے کھیلنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ سیاست نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی وہ سیاسی مقابلہ کرنا چاہتے۔ وہ بس سیاسی مخالفین کو پچ سے آؤٹ رکھ کر تنہا کھلینا چاہتے ہیں۔ جن کی کوشش تھی کہ انتخابات ملتوی ہوں، جو انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کررہے تھے، انشاء ﷲ 8 فروری کو پاکستان کے عوام تیر پر ٹھپہ لگا کر ان کو بھرپور جواب دیں گے۔
قمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب ہمیں الیکشن نزدیک نظر آرہے ہیں، ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ الیکشن ملتوی کیے جائیں، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ 8 فروری کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے۔ جو اس غلط فہمی میں تھے کہ الیکشن ملتوی ہوں گے انہیں نقصان ہوا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی سے ہونے والے معاملے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے، ن لیگ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کچھ امیدواروں کو تیر کے نشان سے محروم رکھا گیا ہے، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لاہور سے بعض امیدواروں کو تیر کا نشان نہیں دیا، ن لیگ کے دباؤ میں آکر آر اوز نے پی پی کے بعض امیدواروں کو دوسرے نشان دیے ہیں، پیپلز پارٹی ن لیگ کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور اسے ناکام بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست جمہوری نہیں رہی، ن لیگ کی وہی پرانی سیاست ہے جس کا سب کو علم ہے، ہم الیکشن کمیشن سے رجوع کر رہے ہیں، عدالت بھی جائیں گے، ایسی کوئی قوت نہیں جو الیکشن میں تاخیر کرنا چاہے، جنہوں نے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی انہیں نقصان ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، 10 نکاتی معاشی معاہدہ منشور کے ساتھ پیش کر رہے ہیں، سیاسی منشور پر مخالفین ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ سیلاب متاثرین کے مسائل ہیں، پوری دنیا اور وفاق سے اپیل کرکے مالی وسائل کا بندوبست کیا تھا، الیکشن کمیشن اور سب نے یقین دہانی کروائی تھی اس کام میں رکاوٹ نہیں ہوگی، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے گھر بنانے کا منصوبہ سست روی کا شکار ہے، خواتین کو گھر کے مالکانہ حقوق کا کام تقریباً بند ہو چکا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی