Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف اپیلیں ڈویژن کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بھجوادی گئیں

Published

on

Petition against arrest in Toshakhana's fresh reference dismissed as ineffective

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ تحائف اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جیل  ٹرائل کے خلاف اپیلوں پراپیلوں پر ڈویژن بینچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی۔

توشہ خانہ تحائف اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جیل ٹرائل کے خلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

بانی پی ٹی آئی جانب سے وکلاء  لطیف کھوسہ اور شعیب شاہین عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے یہ کیس غلطی سے اس کورٹ میں آگیا ہے، ڈویژن بنچ کا کیس ہے یہ۔ اس کیس میں نیب خود ایک پارٹی ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ جج محمد بشیر کی خاصیت ہے ان کے پاس نواز شریف سے بانی پی ٹی آئی سب کے کیسز لگے ہوئے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لطیف کھوسہ کو جج محمد بشیر پر بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ جج محمد بشیر کر بات نہ کریں، وہ بار بار میری سفارش پر تعینات ہوئے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس کیس کو دوبارہ مقرر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہیں۔

عدالت نے اپیلوں پر ڈویژن بینچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین