پاکستان
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری کاروباری دن تیزی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری کاروباری روز تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 610 پوانٹس کا اضافہ ہوا۔
ہنڈرڈ انڈیکس 63 ہزار 800 پوانٹس سے تجاوز کرگیا، سرمایہ کاروں کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تقریبا 1500 پوانٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد تکنیکی بنیادوں پر مارکیٹ نے ہفتے کے آخری کاروباری روز ریکور کرنا تھا۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کے معاشی اشارئیے بہتری کی جانب ہیں، کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی، بیرونی سرمایہ کاری میں بہتری اور آئی ٹی سیکٹر کی ریکارڈ برآمدات کے بعد مارکیٹ میں مثبت سرگرمیوں کی امید تھی تاہم پاک ایران کشیدگی کے باعث گزشتہ روز مارکیٹ میں ایک موقع پر ہزار پوانٹس کی کمی بھی دیکھی گئی۔
پاکستان ایران کشیدگی میں کمی کے بعد اب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا امکان ہے تاہم سیاسی صورتحال کی بہتری اور الیکشن تک حصص بازار میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی