پاکستان
کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں 9 زخمی ملزموں سمیت 10 گرفتار
کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد نو زخمی ملزموں سمیت دس کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکلیں، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
گارڈن پولیس کا لیاری گینگ وار کے کارندوں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے، ملزم بھتہ نہ دینے کی پاداش میں فائرنگ کرکے تاجروں کو ڈرانے دھمکانے میں ملوث ہیں۔
لانڈھی کربلا گرائونڈ کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ملزم سمیت دو ملزم گرفتار ہوئے، زخمی ملزم فرحان کو اسپتال جبکہ ساتھی عاصم کو تھانے منتقل کردیا گیا۔
گلشن حدید میں مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،اے وی ایل سی پولیس نے نشتر روڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے، گرفتار ملزموں میں فیضان ، عمار اور حارث شامل ہیں،گرفتار ملزم چوری، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین الزامات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
منظور کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزم ایاز اور مبین زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
کورنگی نمبر چار میں مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم سلمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکلیں، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انکا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سخی حسن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 17سالہ ضیغم زخمی ہوگیا
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی