ٹاپ سٹوریز
بلوچستان کے ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد مارے گئے
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 22 جنوری 2024 کو، پاکستان-افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب کے سمبازہ سیکٹر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز نے مؤثر طریقے سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ نتیجتاً سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔آپریشن پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ سیکٹر میں کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی