Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ میں الیکشن ڈیوٹی پر مامورسکیورٹی اہلکاروں کے کھانے پر 21 کروڑ سے زیادہ خرچ ہوں گے

Published

on

The schedule will be announced after the new delimitation for local body elections in Islamabad, sources Election Commission

سندھ کابینہ نے عام انتخابات کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے باسٹھ کروڑ چوون لاکھ روپے فنڈز کی منظوری دے دی۔ فنڈز کی رقم الیکشن کے دوران استعمال ہونے والی گاڑیوں کے کرایے، ایندھن، مرمت، کھانے اور اسٹیشنری کی مد میں خرچ کی جائے گی۔

سندھ کابینہ کا اجلاس نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں کابینہ نے عام انتخابات کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہونے والے اخراجات کے حوالے سے باسٹھ کروڑ چوون لاکھ سڑسٹھ ہزار روپے فنڈز کی منظوری دی۔

الیکشن کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے طعام کے لیے اکیس کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی، جبکہ گاڑیوں کے ایندھن کے لیے چودہ کروڑ اسی لاکھ روپے مختص کیے گئے۔

مختص فنڈز میں پانچ کروڑ اڑتالیس لاکھ روپے کرایے پر گاڑیوں کے حصول جبکہ گیارہ کروڑ باسٹھ لاکھ روپے دیگر فورسز کی بھرتیوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔

نو کروڑ تینتالیس لاکھ روپے گاڑیوں اور دیگر مشینری کی مرمت، چالیس لاکھ روپے اسٹیشنری کی خریداری جبکہ ساٹھ لاکھ روپے دیگر اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

نگران  وزیر اعلی سندھ نے محکمہ خزانہ کو مختص رقم کا ساٹھ فیصد فوری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ داخلہ کو طعام ، ایندھن سمیت دیگر اخراجات کی رسیدیں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین