Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہسپتالوں کے مالی بحران پر گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط

Published

on

خیبرپختونخوا کی ہسپتالوں میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے مراکز صحت میں ایمرجنسی ادویات اور ضروری سامان ختم ہو گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے فنڈز کی فراہمی کیلئے نگرا ں وزیر اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتال میں ادویات اور طبی سامان کی قلت پیدا ہوگئی ہے، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر مراکز صحت میں ایمرجنسی ادویات ناپید ہوگئی ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ہسپتالوں میں ادویات اور ضروری سامان کی فراہمی کیلئے نگراں وزیر اعلیٰ سید ارشد حسین شاہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات سمیت دیگرضروری سامان اور ادویات ختم ہوگئے ہیں، جس کے باعث عوام میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے، لہٰذامحکمہ فنانس اور محکمہ صحت کے حکام کو ہسپتالوں کیلئے فنڈزجاری کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین