Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

طبیعت بہتر ہونے پر شیخ رشید ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

Published

on

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو طبیعت بہتر ہونے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا،سابق وزیر کو سینے میں انفیکشن کے باعث اڈیالہ جیل سے راولپڈی کے کارڈیالوجی اسپتال لایا گیا تھا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی ای سی جی اور ایکو کے ٹیسٹ تسلی بخش آئے ہیں،شیخ رشید کے سینے میں انفیکشن کو دور کرنے کے لئے اسٹیم دی گئی۔

شیخ رشید کو طبیعت میں بہتری آنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

شیخ رشید ایک ہفتہ قبل سے  نو مئی کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین