Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی ٹی آئی کے کارکن ووٹ ضائع نہ کریں، تیر پر مہر لگائیں، شیر کو لندن بھجوادوں گا، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنوں کو کہتا ہوں ان کی جماعت ووٹ کی عزت کے نعرے سے ہٹ چکی اس لیے وہ تیر پر مہر لگائیں،پی ٹی آئی کے کارکن بھی شیر کا راستہ روکنے کے لیے تیر کو ووٹ دیں، اس شیر کو 9 فروری کو لندن بھجوا دوں گا۔

گجرات میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس الیکشن میں اعتماد کے ساتھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں، 8فروری کو تیر پر مہر لگائیں 9 فروری کو عوام کا خون چوسنے والے شیر کو لندن واپس بھیج دونگا،پیپلزپارٹی کا تیر اس شیر کا راستہ روکے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم عوام دوست، جمہوریت پسند حکومت بنائیں گے، شہید بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، میرے لیے حرام ہوگا کہ میں سیاسی لوگوں کی بہنوں، بیٹیوں کو گرفتار کروں،پیپلزپارٹی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری سے عوام کو نجات دلائے گی۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام کی قسمت بدلیں گےاب تک صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کیا ہے، جبکہ چوتھی بار وزیر اعظم بننے کیلئے تیار لوگ عوام کو یہ بھی نہیں بتا سکتے کہ اگر خدانخواستہ ان کو چوتھا موقع مل بھی گیا تو وہ عوام کیلئے کیا کریں گے

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم الیکشن جیت کر بلاول بھٹو کو ملک کا وزیراعظم بنائیں گے،عمران خان کی حکومت میں کوئی بھی ملک ہمارے ساتھ نہیں تھا،الیکشن مہم میں اس ملک کے مسائل کا حل پیش کیا ہے،ہمارے مخالفین گھبرائے ہوئے ہیں، پی پی پی نے الیکشن فکس نہیں کیا عوام سے دوستی فکس کی ہے، بلاول بھٹو نے 300 یونٹ تک بجلی فری دینے کا اعلان کیا ہے، بلاول بھٹو کے پیچھے اور جماعتیں بھی آ گئیں ہم بھی بجلی فری دینگے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین