Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلاول اور نواز شریف اعلانات نہ کریں، کارکردگی بتائیں، سراج الحق

Published

on

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف سے پوچھتا ہوں انہیں کس بنیاد پر وزیراعظم بنایا جائے، کارکردگی بتائیں۔

حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اس ملک میں ابھی جماعت اسلامی موجود ہے جو خدمت کا نام ہے، جماعت اسلامی پاکستان کا وہ مینار ہے جو مشرق و مغرب جنوب و شمال سے نظر آرہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج ایک شہزادہ بلاول بھٹو کہہ رہا ہے مجھے وزیر اعظم بناؤ، یہ دلیل دیتا ہے کہ میرا نانا وزیراعظم، ماں وزیراعظم ،والد صدر تھا،ایک لندن سے ابھی ایسے تشریف لایا جیسے کشمیر فتح کر کے آیا ہو،وہ کہتے ہیں تین بار وزیراعظم رہا ہوں دل چاہتا ہے آخری چوتھی بار وزیراعظم بنوں،ان سے پوچھنا چاہیے کارکردگی بتادو،اعلانات نہ کرو۔

سراج الحق نے کہا کہ یہ لوگ غربت ختم نہیں کرسکے, مہنگائی بدامنی میں اضافہ کیا،ان لوگوں کی وجہ سے عدالتوں میں انصاف نہیں،ان کی وجہ سے باصلاحیت لوگ روزگار سے محروم ہیں،میں چاہتا ہوں جب یہ حیدرآباد آئیں تو لوگ پکڑ کر انکو گٹر میں ڈالیں یہ گٹر انکی وجہ سے ابل رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ لوگ کشمیر کو انڈیا کے حوالے کرگئے، ہماری بہن عافیہ 35 سال سے امریکا میں قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہی ہے،عافیہ صدیقی کے وکیل نے کہا کہ کوئی پاکستانی حکومت امریکا سے سنجیدگی سے بات کرتے تو عافیہ کی رہائی یقینی تھی، 110 دن سے فلسطین پر لوہے کی بارش ہورہی ہے، دنیا بھر میں فلسطین کیلیے احتجاج ہوا، کوئی خاموش رہا تو پیپلز پارٹی ن لیگ والے حکمران خاموش رہے،میں ترکی, قطر گیا فلسطین کیلیے بات کی, غزہ کی بات کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین